پاکستان
17 فروری ، 2017

نیول چیف کی شہید کیپٹن طحٰہ کی نمازجنازہ میں شرکت

نیول چیف کی شہید کیپٹن طحٰہ کی نمازجنازہ میں شرکت

 

 

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کراچی میں پاکستان آرمی کے شہید کیپٹن طحٰہ کی نمازجنازہ میں شرکت کی، پاکستان آرمی کے کیپٹن طحٰہ گزشتہ روز آواران میں شہید ہوگئے تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے کیپٹن طحٰہ کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہید کی عظیم قُربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

شہید کیپٹن طحٰہ کی نمازجنازہ پی این ایس شفاءمیں اداکی گئی، جس میں پاک بحریہ اور پاک آرمی کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

 

مزید خبریں :