پاکستان
17 فروری ، 2017

روسی صدر کا پاکستانی ہم منصب سے دکھ اور تعزیت کا اظہار

روسی صدر کا پاکستانی ہم منصب سے دکھ اور تعزیت کا اظہار

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے صدر ممنون حسین کو فون کرکے سہون دھماکے پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

روسی صدر نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملے کے منصوبہ سازوں کو ضرور سزا ملنی چاہیے۔

ماسکو سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے سہون دھماکے پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر انہیں بہت افسوس ہے۔

صدر پوٹن کے مطابق روس دو طرفہ طور پر اور بین الاقوامی فریم ورک کے تحت پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے کو تیار ہے ۔

 

 

مزید خبریں :