کھیل
17 فروری ، 2017

کراچی ، اسلام آباد میچ کا ٹا س بارش کے باعث نہیں ہوسکا ہے

کراچی ، اسلام آباد میچ کا ٹا س بارش کے باعث نہیں ہوسکا ہے

 

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ کا ٹا س مسلسل بارش کے باعث اب تک نہیں ہوسکا ہے۔

جس کے بعد انتظامیہ بارش کے تھمنے کی منتظر ہے، اس سے قبل آج کھیلے جانے والا پہلا میچ جو کہ کوئٹہ گلیڈیٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا مسلسل بارش کے باعث ختم کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔ سولہ اوورز تک محدود اس میچ میںپہلے بیٹنگ کرنے والی پشاور کی ٹیم بیٹنگ کرسکی ،جب کوئٹہ کی باری آئی تو بارش تھم نہ سکی اور میچ ختم کردیا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی اور اسلام آباد اب تک تین تین میچز کھیل چکے ہیں جن میں سے اسلام آباد دو میں کامیاب اور ایک میں شکست خوردہ رہا ، جبکہ کراچی کی ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے ۔

 

مزید خبریں :