دلچسپ و عجیب
22 فروری ، 2017

جاپان میں خالی ٹائلٹ ڈھونڈنے کے لیے ایپ متعارف

جاپان میں خالی ٹائلٹ ڈھونڈنے کے لیے ایپ متعارف

جاپانی کمپنی نے ایسی ایپ متعارف کروادی جس کے ذریعےسیٹ پر بیٹھے بیٹھے ہی ٹوائلٹ خالی ہونے کی اطلاع آپ تک پہنچ جائے گی ۔

کمپنی کے مطابق ٹائلٹ کے دروازوں پر سنسر لگائے گئے ہیں جن کا رابطہ مرکزی کمپیوٹر سسٹم سے ہے اور جونہی ایک ٹائلٹ خالی ہوتا ہے سنسرز سسٹم کو اس بارے میں آگاہ کر دیتاہے۔

اسکیم کی دفاتر میں کامیابی کے بعد اسے ریلوے اسٹیشن، شاپنگ سینٹرز اور دیگر عوامی مقامات پر بھی متعارف کروایا جائے گا۔