دلچسپ و عجیب
22 فروری ، 2017

چینی نوجوان کو ایمانداری پر 10ہزار یوآن کا انعام

چینی نوجوان کو ایمانداری پر 10ہزار یوآن کا انعام

 

چین کے صوبے ہینن کے 17سالہ نوجوان کی ایمانداری نے اسے 10ہزار یوآن کی انعامی رقم دلادی۔

چینی نوجوان کی سائیکل کی ٹکرسے سڑک پر کھڑی بی ایم ڈبلیو گاڑی پر نشان پڑگئے،کار کے مالک کو دروازے سے چپکا خط ملا ، جس میںلڑکے نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا تھا۔

نوجوان نے خط میں غلطی پر معافی مانگنے کے ساتھ ہی بطور زرتلافی جیب میںموجود 300یو آن بھی منسلک کردئیے۔

کار کے مالک نے نوجوان کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے اس کی تلاش شروع کی اور اسے 10 ہزار یوآن کی انعامی رقم دی ،جو پاکستانی روپوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

مزید خبریں :