دلچسپ و عجیب
22 فروری ، 2017

شکاگو:109واں سالانہ انٹرنیشنل آٹو شو اختتام پذیر

شکاگو:109واں سالانہ انٹرنیشنل آٹو شو اختتام پذیر

امریکی ریاست ایلی نیوئے کے کنونشن سینٹر میں 109 واں سالانہ شکاگو آٹو شو اپنی تمام تر رعنائیاں بکھیر کر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

آٹو شو میں مرسڈیزبینز،بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

1901ء سے لے کر اب تک ہر سال کی طرح اس سال بھی شکاگو آٹو شو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیوں نے سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کی، جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کرانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے کم وبیش50 ماڈلز پیش کئے، آٹو شو میں1ہزار سے زائد گاڑیوں نمائش کی گئیں۔

10 روزموٹر شوگزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا ہے، جس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں، وِنٹج کارز، ڈرائیورلیس اور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجودتھے۔

2اعشاریہ7ملین مربع فٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس بھی لاکھوں افرادنے شرکت کی جن کی سہولت کیلئے ورچوئل وزٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :