خصوصی رپورٹس
24 فروری ، 2017

کراچی کی ساحلی پٹی پر موسم بہار کے ڈیرے

کراچی کی ساحلی پٹی پر موسم بہار کے ڈیرے

رنگین پھولوں اور لہلہاتے پودوں سے سجے’پاکستان فلاور شو ‘کا آغاز ہوگیا ہے جو چار دن تک مہکتا اور رنگ بکھیرتا رہے گا۔

موسم بہار نے آمد کی نوید سنائی تو گلوں نے بھی انگڑائی لے لی۔ پھولوں نے ان گنت رنگ بکھیرے.

سبزہ بھی نکھرنکھر کے سامنے آیااور یوں کراچی کے ساحل پر رنگین اور خوشبوؤں بھرا چمن آباد ہو گیا۔

باغبانی کا سبق کتابوں میں پڑھنے والے بھی آج بھانت بھانت کے پھولوں سے ملاقات کرنے یہاں آ پہنچے ہیں۔پھولوں نے سات سمندر پار سے آئے مہمانوں کا بھی استقبال کیا۔

پاکستان فلاور شو میں400 سے زائد اقسام کے پھول اور پودے رکھے گئے ہیں جو دلکشی میں اپنی مثال آپ ہیں۔فلاور شو اتوار تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :