خصوصی رپورٹس
24 فروری ، 2017

خیبر پختونخوا : رواں سال 2مرداور21خواتین غیرت کے نام پر قتل

خیبر پختونخوا : رواں سال 2مرداور21خواتین غیرت کے نام پر قتل

خیبر پختون خوا میں رواں سال دو مرداور21خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کردیاگیا۔غیرت کے نام پر قتل کے سب سے زیادہ کیسز سوات میں سامنے آئے ہیں۔

غیر سرکاری تنظیموں کے جائزے اور پولیس ریکارڈ کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ دو ماہ کے دروان دو مردوں اور21 خواتین کوغیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

خواتین کے قتل میں سوات پہلے نمبر پر رہا جہاں جنوری اور فروری کے دو مہینوں کے دوران 13 خواتین غیرت کی بھینٹ چڑھ گئیں۔ صوابی اور نوشہرہ میں 2،2 جبکہ شانگلہ میں ایک مرد اور ایک خاتون کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوہاٹ میں 3 اور پشاور میں ایک خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ خیبر پختونخوا وومن کمیشن کے مطابق رواں سال جنوری میں 18خواتین قتل ہوئیں جبکہ6 خواتین نے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا۔

پچھلے سال 187 خواتین قتل ہوئی تھیں جن میں 40 کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ عورتوں کے حقوق پر کام کرنے والے سماجی کارکن تیمور کمال کے مطابق غیرت کے نام پرقتل کے بیشتر کیسز رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔

ان کاکہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل جیسے سنگین جرائم کو روکنے کے لئے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :