دلچسپ و عجیب
24 فروری ، 2017

ہلیری کی حمایتی گلوکارہ نےٹرمپ کو مذاق کا نشانہ بنا ڈالا

ہلیری کی حمایتی گلوکارہ نےٹرمپ کو مذاق کا نشانہ بنا ڈالا

 

ہلیری کلنٹن کی حمایتی امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے امریکی صدر کو مذاق کا نشانہ بنا کربرٹ ایوارڈزکا میلا لوٹ لیا۔

برطانیہ میں ہونے والے برٹ ایوارڈز میں سیاسی رنگ چھا گیا۔ہلیری کلنٹن کی حمایتی امریکی گلوکارہ کیٹِی پیری نیا گانا پرفارم کرنے اسٹیج پر آئیں تو ان کے ساتھ 2 بڑی بڑی کٹھ پتلیاں ناچتی چلی آئیں ۔

ان کٹھ پتلیوں نے ویسے لباس پہنے ہوئے تھے جو اس سال واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے ملاقات کے دوران پہننے تھے۔

دونوں کٹھ پتلیوں کےچہروں کی جگہ کھوپڑیاں تھیں،پس منظر میں چھوٹے چھوٹے وائٹ ہاؤس بھی نمایاں تھے۔

کیٹی پیری کی یہ پرفارمنس ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین کو تو پسند آئی، لیکن ان کے چاہنے والوں کو بالکل نہ بھائی ۔

مزید خبریں :