دلچسپ و عجیب
24 فروری ، 2017

دبئی، خطرناک ڈرائیوروں کو صفائی کرنے کی سزا

دبئی، خطرناک ڈرائیوروں کو صفائی کرنے کی سزا

 

دبئی میں خطرناک طریقے سے گاڑیاں چلانے کے مرتکب افراد کو ایک ماہ تک روزانہ چار گھنٹے صفائی کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے مذکورہ سزا ان منچلوں کو دی ہے جنہوں نے حال ہی میں شاہراہ عام پر نہایت بے احتیاطی اور لاپرواہی کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے نہ صرف اپنی بلکہ سڑک پر پیدل اور سوار چلنے والے دوسرے شہریوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالا تھا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں دبئی میں پولیس نے ’سٹی واک‘ کے مقام پر ایک نوجوان کو گرفتار کیا تھا جس نے اپنی گاڑی غیر معمولی تیز رفتاری سے چلائی تھی جس کے نتیجے میں دوسرے مسافر خوف زدہ اور پریشان ہوگئے تھے۔

یہ واقعہ حاکم دبئی تک پہنچا تو انہوں نے ملزمان کو ان کے کیے کی سزا دینے اور انہیں عبرت کا نشان بنانے کے لیےخاکروب بننے کی سزا دی ہے۔

مزید خبریں :