دلچسپ و عجیب
25 فروری ، 2017

ملتان ،جواریوں کے ساتھ ساتھ گدھے بھی حوالات میں بند

ملتان ،جواریوں کے ساتھ ساتھ گدھے بھی حوالات میں بند

 

ملتان میں گدھوں کی ریس کا میدان لگایا گیا، ریس پر جوا کھیلنے والے 14 افراد کو گرفتار کرکے چارگدھوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس والے گدھوں کو خود چلا کر تھانے لائے

مظفر گڑھ روڈ پر گدھوں کی ریس میں سر عام جواکھیلا جارہا تھا جس کی اطلاع پر پولیس نے چھاپا مارا۔14 افراد کو تو پولیس آرام سے تھانے لے گئی مگر حراست میں لیے گئے گدھوں کو تھانے لے جانا پولیس اہل کاروں کے لیے تھوڑا مشکل ہوگیا۔

پولیس اہلکار گدھوں کو گاڑیوں میں باندھ کر خود ہانک کر تھانے لائے اور گرفتار افراد کے ساتھ ساتھ گدھوں کو بھی حولات میں بند کردیا گیا.

پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے -

 

مزید خبریں :