کھیل
25 فروری ، 2017

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا،ریاض حسین پیرزادہ

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا،ریاض حسین پیرزادہ

 

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا۔

اسلام آبادمیں 13 ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ تھے۔

اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ کہنا تھا کہ ملک میں ٹیمیں آتی رہیں گی، کھیل ہوتے رہیں گے، پاکستان محفوظ ملک ہے۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان، ایران، عراق، نیپال اور سری لنکا کی ٹیموں نے شرکت کی۔

مزید خبریں :