کاروبار
25 فروری ، 2017

کراچی ایکسپو سینٹر میں ایرانی مصنوعات کی نمائش کا دوسرا روز

کراچی ایکسپو سینٹر میں ایرانی مصنوعات کی نمائش کا دوسرا روز

 

اشرف خان...کراچی ایکسپو سینٹر میں ایرانی مصنوعات کی چار روزہ نمائش کا آج دوسرا روز ہے، لوگ دریاں، قالین، کمبل، چاکلیٹ اور دیگر اشیاء کی خریداری میں مصروف نظر آئے ۔

ایکسپو سینٹر میں اسلامک ریپبلک آف ایران سولو ایگزی بیشن کے عنوان سے ایرانی مصنوعات کی 4 روزہ نمائش کے دوسرے روز نمائش میں 60 ایرانی کمپنیوں کے 80 سے زائد اسٹال لگائے گئے ہیں ۔

نمائش میں اسٹالز پر خوبصورت اور مناسب قیمت کے کمبل نے عوام کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا،نمائش میں دیدہ زیب قالین کے بھی اسٹال لگائے گئے اور ساتھ ہی کچن کے سامان کاخوبصورت اسٹال بھی سجایا گیا۔

نمائش میں ایران کے خوبصوٹ ٹائلز، سینیٹری کا سامان، سیمنٹ سیکٹر سمیت بچوں کیلئے چاکلیٹ کے بھی اسٹالز بھی موجود ہیں۔

ایرانی مندو بین کا کہنا ہے کہ پاکستان ایرانی مصنوعات کے لیے بڑی مارکیٹ ہے، دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینا ہوگا۔

مزید خبریں :