کھیل
25 فروری ، 2017

پی ایس ایل 2:لاہور قلندرز نے 156رنز کا ہدف دیدیا

پی ایس ایل 2:لاہور قلندرز نے 156رنز کا ہدف دیدیا

 

پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کے 18ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لئے 156 رنز کا ہدف دیا ہے ، قلندرز نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹ کے نقصان پر 155رنز بنائے ۔

لاہور قلندرز کی طرف سے کپتان میک کولم نے 31،عمراکمل نے 20رنز جبکہ محمد رضوان اور سہیل تنویر بالترتیب 31 اور 22رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز نےپہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،قلندرز کی پہلی وکٹ 4رنز پر گری ،ڈلپورٹ 3رنز بناکر محمد عامر کا شکار بنے۔

دوسری وکٹ پر میک کولم اور فخر زمان نے اسکور میں 36رنز کا اضافہ کیا ،19رنز بنانے والے فخر زمان کو سہیل خان نے پویلین کی راہ دکھائی ۔

تیسری وکٹ پرکپتان لاہور قلندرز اور عمر اکمل نے 31رنز کا اضافہ کیا ،میک کولم نے 31رنز بنائے وہ عثمان میر کی بال پر بابر اعظم کو کیچ تھما بیٹھے۔

لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ 93 کے اسکور پر سنیل نارائن کی گری ،انہوں نے 2چھکوں کی مدد سے 16رنز کئے ،ان کی وکٹ شعیب ملک کے حصے میں آئی۔

لاہور قلندرز کے 94کے مجموعے پر عمراکمل 20رنز بناکر عثمان میر کا دوسرا شکار بننے جبکہ گرانٹ ایلیٹ 2رنز بناکر شعیب ملک کا دوسرا شکار بننے ۔

کراچی کنگز کی طر ف سے شعیب ملک اور عثمان نے 2،2 جبکہ محمد عامر اور سہیل خان نے 1،1کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

آج کا میچ دونوں ہی ٹیموں کے لئے اہم ہے ،کراچی کنگزکی ٹیم شکست کی صورت میں ایونٹ سے باہر ہوجائے گی ۔

مزید خبریں :