کاروبار
26 فروری ، 2017

ملک میں جولائی تاجنوری 35 ہزار کاریں امپورٹ کی گئیں

ملک میں جولائی تاجنوری 35 ہزار کاریں امپورٹ کی گئیں

 

ملک میں جولائی تاجنوری تقریباً 35 ہزار کاریں امپورٹ کی گئیں، غیر موافق پالیسیوں کے باوجود لوگ امپورٹڈ گاڑیاں خرید رہے ہیں۔

یہ بات چیئرمین موٹر ڈیلرز ایسو سی ایشن،ایچ ایم شہزادنے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں گاڑیاں بنانے والے نہیں بلکہ اسمبلرز آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسمبلرز سے گاڑیوں کے امپورٹرز کو کوئی خطرہ نہیں، امپورٹرز کے پاس چھوٹی گاڑیوں کے مارکیٹ ہے جو محفو ظ رہے گی۔

ایچ ایم شہزادنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگلے بجٹ میں گفٹ اسکیم کے بجائے براہ راست امپورٹ کی اجازت دے۔

مزید خبریں :