کھیل
26 فروری ، 2017

آسٹریلیا نے پہلا ٹیسٹ بھارت کو 333 رنز سے ہرادیا

آسٹریلیا نے پہلا ٹیسٹ بھارت کو 333 رنز سے ہرادیا

 

بھارتی ٹیم کو اپنی ہی سرزمین پر شرمناک شکست کرنا پڑگیا، مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، پونےمیں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 333 رنز سے ہرادیا۔

انڈین بیٹسمین دونوں اننگز میں 75 اوورر بھی نہ کھیل سکے،پہلی اننگز میں 105 اور دوسری اننگز میں 107 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔

کینگروز نے ڈھائی دن میں ٹیسٹ میچ مکا دیا ۔بھارت کی کرکٹ ٹیم کو ہوم گراونڈ پر 333 رنز کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دنیا کی سب سے بڑی بیٹنگ لائن دونوں اننگز میں 75 اوورز بھی نہیں کھیل سکی ۔اسٹیو اوکیف نے میچ میں 70 رنز دیکر 12 شکار کئے۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 260 جبکہ اور دوسری میں 285 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں :