انٹرٹینمنٹ
26 فروری ، 2017

میلا ن فیشن ویک :تیسرا دن مشہور برینڈز کے نام رہا

میلا ن فیشن ویک :تیسرا دن مشہور برینڈز کے نام رہا

 

میلان فیشن ویک کا تیسراروزمشہور فیشن برینڈز کے نام رہا،اس موقع پر نت نئے تجربات اوررنگوں سے بھرپور نئے ٹرینڈز متعارف کرائے گئے ۔

اٹالین لگژری فیشن ہاؤس ورساچے نے بھی میلان فیشن ویک میں اپنا حصہ ڈالا،ملبوسات کی اس کلیکشن میں خواتین کو بااختیار بنانےکی تھیم پرکام کیا گیا ہے،اسٹریٹ وئیر،کیژول،ایوننگ وئیراورریڈی ٹووئیر ملبوسات میںگہرےرنگ اور کانٹراسٹ نمایاں رہا۔

فیشن کی دنیا کے جانے پہچانے مشہور اطالوی برینڈ ارمانی نے بھی سال 2017 ءکے موسم خزاں اورموسم سرما کی مناسبت سے اپنی کلیکشن پیش کی ،رنگو ں سے بھرپور ملبوسات ریمپ کی زینت بنے۔

مزید خبریں :