دنیا
26 فروری ، 2017

فرانسیسی صدر کی ٹرمپ کو ڈزنی کے مفت ٹکٹ کی پیش کش

فرانسیسی صدر کی ٹرمپ کو ڈزنی کے مفت ٹکٹ کی پیش کش

پیرس کیسا ہے دیکھنا ہے تو ڈزنی لینڈ آجائیں،امریکی صدر کی پیرس کے حالات پر نکتہ چینی کے جواب میں فرانسیسی صدر نے ڈونلڈٹرمپ کو ڈزنی لینڈ کے فری ٹکٹ بھیجنے کی پیشکش کردی ہے۔

سوئیڈن میں حالات خراب ہیں،جرمنی میں دیکھو کیا ہورہا ہے ، پیرس پہلے جیسا پیرس نہیں رہا، نئے امریکی صدر دنیا کو کس نظر سے دیکھ رہے ہیں دنیا اس سے متفق نہیں، پہلے سوئیڈن پرتبصرے کے جواب میں سوئیڈش وزیر اعظم نے مسٹر ٹرمپ کوشٹ اپ کال دی اور اب پیرس پر تنقیدکے ردعمل میں فرانسیسی صدر نے امریکی صدر کو ڈزنی لینڈکا ٹکٹ خریدکرتحفہ دینے کا طنز یہ جواب دیا ہے۔

مسٹرٹرمپ فرانسیسی صدر کے ٹکٹ پر ڈزنی لینڈ آئینگے یا نہیں یہ تو وقت بتائے گا لیکن جاگتے رہیے کیونکہ مسٹرٹرمپ مسٹراولاند کی آفر پر جلدٹوئٹ کرنےوالے ہیں ۔

 

 

مزید خبریں :