دنیا
27 فروری ، 2017

ایرانی ڈائریکٹر کو امریکی ویزا نہ دیئے جانے کیخلاف لندن میں مظاہرہ

ایرانی ڈائریکٹر کو امریکی ویزا نہ دیئے جانے کیخلاف لندن میں مظاہرہ

امریکا میں آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے ایرانی ڈائریکٹر کو ویزا نہ دیئے جانے کے خلاف لندن میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا ۔ لندن کے میئر صادق خان نے بھی مظاہرے میں شرکت کی ۔

صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج لندن میں ایرانی ڈائریکٹر اصغر فرہادی کی فلم’’دی سیلزمین‘‘ کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔

اس موقع پر لندن کے میئر صادق خان نے کہاکہ صدر ٹرمپ ہمیں خاموش نہیں کراسکتے ۔ ہم ایرانی ڈائریکٹر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔

دوسری جانب تہران سے اپنے ایک وڈیو پیغام میں فرہادی نے لندن کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف جس طرح ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس کے لیے دل سے شکرگزار ہیں ۔

 

مزید خبریں :