انٹرٹینمنٹ
27 فروری ، 2017

ہالی ووڈ کا سب سے بڑا فلمی میلہ آسکرز

ہالی ووڈ کا سب سے بڑا فلمی میلہ آسکرز

لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہالی ووڈ کے سب سے بڑے فلمی میلے آسکرزکی تقریب جاری ہے۔ فلم فینز کے لیے وائیولا ڈیوس نے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

مہرشالاعلی نے فلم مون لائٹ کےلیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جیت لیا جبکہ بہترین میک اپ اور ہیئر اسٹائل کا ایوارڈ فلم ’’سوسائڈ اسکواڈ‘‘ لے اُڑی۔

بہترین کاسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ فلم ’’فنٹاسٹک بیٹس‘‘ اینڈ ’’ویئر ٹو فائنڈ دیم‘‘ نے جیتا اور بہترین ڈاکومنٹری کا ایوارڈ ’’او جے:میڈ ان امریکا ’نے جیت لیا ہے۔

بہترین فلم کے لیے لالا لینڈ، بہترین اداکار کے لیے کیسے ایفلک اور بہترین اداکارہ کے لیے ایما اسٹون فیوریٹ ہیں۔

تقریب کے آغاز میں معروف گلوکارجسٹن ٹمبرلیک نے پرفارم کیا جس پر حاضرین جھوم اٹھے۔

 

مزید خبریں :