انٹرٹینمنٹ
27 فروری ، 2017

گیٹ آئوٹ نے لیگوبیٹ مین سے باکس آفس کا راج چھین لیا

گیٹ آئوٹ نے لیگوبیٹ مین سے باکس آفس کا راج چھین لیا

خوف اور تجسس سے بھر پور فلم ’گیٹ آؤٹ‘ آتے ہی چھا گئی۔ 3 ارب 20 کروڑ روپے کما کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی جس نے آتے ہی 2 ہفتوں سے پہلے نمبر پر براجمان فلم ’لیگو بیٹ مین‘ کو ٹاپ پوزیشن سے آئوٹ کردیا ۔

’گیٹ آئوٹ‘ کی کہانی ایک ایسے سیاہ فام امریکی نوجوان کے بارے میں ہے جو اپنی گرل فرینڈ کی فیملی سے ملاقات کے لیے اس کے گھر جاتا ہے جہاں اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس گھر میں کام کرنے والے بہت سے سیاہ فام ملازمین پراسرار طور پر غائب ہوچکے ہیں ۔

فلم نے صرف تین دنوں میں3 ارب 20 کروڑ روپے کما کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی اور گزشتہ 3 ہفتوں سے پہلے نمبر پر رہنے والی فلم ’دی لیگو بیٹ مین‘ اس ہفتے دوسرے نمبر پر آگئی ۔

اس ہفتے ’دی لیگوبیٹ مین‘ کی آمدنی2 ارب10 کروڑ روپے رہی ،یہ فلم 2014ء میں ریلیز ہونے والی ’دی لیگو مووی‘کا سیکوئل ہےجس کی کہانی لیگو سے بنے سپر ہیرو بیٹ مین کے گرد گھومتی ہے۔ہیرو کے سامنے Gotham City کو بچانے کا مشن ہےجہاں جوکرز کے روپ میں دشمن حملہ کردیتے ہیں اور پھر ایکشن سے بھرپور ہنگامہ شروع ہوتا ہے ۔

لرزہ خیز مناظر سے بھرپور نئی مووی ’جان وِک چیپٹر ٹو‘ 95 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو جرائم کی دنیا کو خیرباد کہہ چکا تھا مگر حالات ایسے کردئیے جاتے ہیں کہ وہ دوبارہ جرائم کی دنیا کی جانب جانے لگتا ہے ۔

 

مزید خبریں :