خصوصی رپورٹس
27 فروری ، 2017

آسکرکا 89واں میلہ :فلمی ستاروں کے ریڈکارپٹ پر جلوے

آسکرکا 89واں میلہ :فلمی ستاروں کے ریڈکارپٹ پر جلوے

 ہالی وڈ کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈآسکرکا 89 واں میلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں دنیا بھر سے ستارے ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو ان کی چمک دمک سے تقریب کو چار چاند لگ گئے۔

چارلیز تھرون ، ایما اسٹون،پریانکا چوپڑا، ڈینزل واشنگٹن،وویلا ڈیوس،جینیفر اینسٹن، صوفیا کارسن، جیکی چین، ہیلی بیری، ڈیکوٹا جانسن سمیت دیگر لاتعداد اسٹارز نے ریڈ کارپٹ پر اپنے دلکش اسٹائل اور ملبوسات میں جلوے بکھیرے ۔



تقریب میں میزبانی کے فرائض جمی کیمل نے نبھا ئے جو طنزو مزاح کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر کئی سیلیبیرٹیزپر نشتر چلاتے دکھائی دئیے۔

رواں سال آسکرز کیلئے163نامزدگیاں سامنے آئیںجن میں بہترین اداکاروں کی کیٹیگریز سامنے آئی جن میں زوٹوپیا بہترین اینیمیٹیڈ فلم کا ایوار ڈجیتنے میں کامیاب ہو گئی ۔

ان نامزدگیوں میں کوئی میدان مار لے گا اور کافی خالی ہاتھ گھر لوٹے گا تاہم یہ تو رہی آسکر تقریب میں شرکت کی بات تاہم آسکر جیتنے والے کو کیا کیا ملے گا یہ بھی یقیناًایک دلچسپ پہلو ہے۔

ایوارڈ جیتنے والوں کو اسٹیج پر بلا کرتالیوں کی گونج میں گولڈ پلیٹیڈ ٹرافی تھمائی جاتی ہے لیکن صرف یہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ آسکر ایوارڈ جیتنے والے کو بیش قیمتی انعامات سے بھرا ملین ڈالر کا گفٹ بیگ بھی دیاجائے گا ۔

 

مزید خبریں :