انٹرٹینمنٹ
27 فروری ، 2017

 آسکرز، ’لالالینڈ‘ کا نام پکارا گیا، ایوارڈز’مون لائٹ‘ لے اُڑی

 

 

آسکرز میں بہترین فلم کے نام میں گھپلا، میزبان نے لالالینڈ کے نام کا اعلان کیا لیکن اکیڈمی ایوارڈز ’مون لائٹ‘ لے اُڑی۔



نواسی ویں اکیڈمی ایوارڈ زکی 14کٹیگریز میں نامزد ہونے والی فلم ’ لالا لینڈ‘ چھ ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہی جن میں بہترین اداکارہ، بہترین ہدایت کار، بہترین پروڈکشن ڈیزائن اور بہترین گانے وغیرہ شامل ہیں۔

کھلتے چہرے،حسین ادائیں،تیز ہوتی ڈھرکنیں،فلمی دنیا کے سب سے بڑے اکیڈمی ایوارڈز میں فلم لالا لینڈ چھا گئی،بہترین فلم ،مون لائٹ قرار پائی،بہترین اداکارکا آسکرکیسی ایفلک نے حاصل کیا۔

بہترین معاون اداکارہ ’ویولاڈیوس‘نے فلم فینسز میں جبکہ بہترین معاون اداکار کا آسکر مہرشالاعلی نے فلم’مون لائٹ‘ میں حاصل کیا۔ بہترین اینی میٹیڈ فلم’زوٹوپیا‘ قرار پائی جبکہ بہترین ویژول ایفکٹس کا ایوارڈ فلم ’دی جنگل بک‘ نے حاصل کیا ۔

بہترین غیر ملکی فلم کا آسکرایرانی فلم ’دی سیلزمین‘ کے حصے میں آیا،بہترین دستاویزی فلم کا آسکراو جے:میڈ ان امریکا جبکہ بہترین دستاویزی فلم مختصر کا ایوارڈ’دی وائٹ ہملٹس‘ کو دیا گیا۔

 

 

مزید خبریں :