انٹرٹینمنٹ
27 فروری ، 2017

 ہالی وڈ کے معروف اداکار بل پیکسٹن چل بسے

  ہالی وڈ کے معروف اداکار بل پیکسٹن چل بسے

چار دہائیوں تک ہالی ووڈ کی چکا چوند میں اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھانےوالے اداکاربل پیکسٹن چل بسے ۔

ٹویسٹر،ایلینز،ٹائٹینک اور اپالو 13جیسی مشہور فلموں میں اہم کردار نبھانے والے بل پیکسٹن کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

چاردہائیوں پر مشتمل فلمی کیریئر میںبل پیکسٹن نے اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم سازی کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوایا ۔

انہوں نے مقتول امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے آخری دن کی کہانی پر مبنی فلم ’پارک لینڈ‘ بھی پروڈیوز کی ۔

 

مزید خبریں :