صحت و سائنس
27 فروری ، 2017

کراچی :ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج کی کال واپس لینے کا اعلان

کراچی :ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج کی کال واپس لینے کا اعلان

 


کراچی میںینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لینےکااعلان کردیا ہے،ڈاکٹر شعاع اللہ کاکہنا ہےکہ سیکریٹری صحت سندھ نے 7مارچ تک کا وقت مانگاہے،10مارچ کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔

سول اسپتال کراچی کے ینگ ڈاکٹروں نے 6 دن کے احتجاج کے بعد سیکریٹری ہیلتھ سے مذاکرات میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کراچی میں کل سے تمام ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

سول اسپتال کراچی کے ینگ ڈاکٹروں نے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج جاری رہا،مظاہرین نے او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر کا بائیکاٹ کیا ۔

احتجاج کے بعد مظاہرین نے سیکریٹری ہیلتھ سے مذاکرات کئے، جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج اور ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے اور10مارچ کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

‎گزشتہ سال حکومت نے ان کا وظیفہ 42 ہزار سے بڑھاکر 65 ہزار روپے کردیا تھا،جس کے حصول کے لیے انہوں نے 4 فروری 2017 سے احتجاج شروع کیا ہے۔

مزید خبریں :