پاکستان
27 فروری ، 2017

پاگل خان پاگل پن کی باتیں کر رہے ہیں، رانا ثناء

 

 

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پوری قوم پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کا خیرمقدم کر رہی ہے، جبکہ پاگل خان پاگل پن کی باتیں کر رہے ہیں۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پورے قوم خوش ہے،جس نے دہشت گردوں کوپیغام دیا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سیکیورٹی کے انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے 5درجاتی سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :