دنیا
27 فروری ، 2017

سعودی عرب: قصیم میں چوروں کا گروہ گرفتار

سعودی عرب: قصیم میں چوروں کا گروہ گرفتار

شاہد نعیم، ریاض...سعودی عرب کے علاقے قصیم میں الاسیاح کمشنری، مدرج اور ابو الورد کی پولیس نے مشترکہ طور پر چوروں کے ایک گروہ کو گرفتارکیا ہے۔

گرفتار ہونے والا گروہ اب تک 29وارداتیں کرچکا ہے، جس نے متعدد گھروں، گیسٹ ہاؤسز، زرعی فارموں، گاڑیوں اور تجارتی مراکز میں چوریاں کی تھیں،ملزمان میں سے 5سعودی باشندے ہیں جبکہ ایک ترکِ مکانی کرنے والے قبیلے کا فرد ہے۔

قصیم پولیس کے ترجمان بدر السیحبانی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا ہے، جن کے قبضے سے مسروقہ نقدی، گاڑیاں، مویشی، بندوقیں، الیکٹرانک بیٹریاں، موٹر سائیکلیں، گیس سلنڈر، ٹی وی سیٹ اور ٹائر برآمد ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :