شہر شہر
27 فروری ، 2017

مریض بچے کو دہکتے کوئلوں پر لٹانے والی جعلی عاملہ گرفتار

مریض بچے کو دہکتے کوئلوں پر لٹانے والی جعلی عاملہ گرفتار

 

مرض کچھ جبکہ اس کا علاج کچھ اور کیا گیا، گوجرانوالہ میں جعلی عاملہ نے مرگی کے مریض بچے کوجن اتارنے کے بہانے مبینہ طور پر دہکتے کوئلوں پر لٹادیا، پولیس نے عاملہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کھیالی شاہ پورمیں 13سالہ ناصر کے والدین اور چچا اسے مرگی کا علاج کرانے عاملہ یاسمین کے پاس لے گئے۔

عاملہ نے بتایا کہ بچے پر جن ہے، جسے نکالنے کے لیے اسے دہکتے ہوئے انگاروں پر لٹادیا، جس سے بچے کا جسم جل گیا،پولیس نے عاملہ کو حراست میں لے کر بچے کو اسپتال منتقل کردیاہے۔

’جیونیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عاملہ یاسمین کا کہنا تھا کہ وہ بے قصور ہے، اس نے بچے کو صرف دم کیا تھا۔

مزید خبریں :