دنیا
27 فروری ، 2017

میانمار:سوچی نے مسلمان وکیل کی ہلاکت پر خاموشی توڑدی

میانمار:سوچی نے مسلمان وکیل کی ہلاکت پر خاموشی توڑدی

میانمار کی رہنما سوچی نے مسلمان وکیل کونی کی دن دیہاڑے ہونے والی ہلاکت پر اپنی خاموشی توڑدی ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی نے میانمار کی حکمران پارٹی کی رہنما آنگ سان سوچی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسلمان وکیل کونی کی ہلاکت ملک میں جمہوریت کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ دار الحکومت ینگون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کونی کی ہلاکت ان کی سیاسی پارٹی نیشنل فرنٹ کے لیے بھی ایک بڑا نقصان ہے۔

کونی نہ صرف حکمران جماعت نیشنل فرنٹ کے اہم رکن تھے بلکہ وہ سوچی کے ایک اہم مشیر بھی تصور کیے جاتے تھے۔انتیس جنوری کو، ینگون ایئر پورٹ کے باہر کونی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

وہاں موجود ایک ٹیکسی ڈرائیور نے انہیں بچانے کی کوشش کی تھی لیکن حملہ آور نے اسے بھی ہلاک کر دیا تھا۔بعد ازاں حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

 

مزید خبریں :