پاکستان
27 فروری ، 2017

شہباز شریف نے بینظیر اور نواز کیساتھ یادگار تصویر جاری کردی

شہباز شریف نے بینظیر اور نواز کیساتھ یادگار تصویر جاری کردی

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ملک بدری کے دوران بڑے بھائی نواز شریف کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی ہے، اس تصویر میں سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کوبھی دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ شہبازشریف کے مطابق وہ اپنے موبائل فون پر براؤزنگ کررہےتھے کہ ماضی کے جھروکوں سے یہ یاد گار تصویر نمایاں ہوگئی۔

یہ2006ء یا 2007ء کے دوران شریف برادران کی ملک بدری کا دورتھا، جب تینوں قائدین لندن میں تھے اور پاکستان میں جنرل پرویز مشرف اقتدار پر براجمان تھے۔

تصویر میں بے نظیر بھٹو کو دائیں، میاں نوازشریف کو درمیان میں جبکہ شہبازشریف کو بائیں جانب دیکھا جاسکتا ہے،تینوں قائدین نہایت سنجید گی سے تبادلہ خیال کرتے دکھائی دے رہےہیں۔

 

مزید خبریں :