دنیا
27 فروری ، 2017

داعش، شہریوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے،میکس ہل

داعش، شہریوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے،میکس ہل

دہشتگردی کے معاملات کی نگرانی کرنے والے برطانوی ادارے کے نگراں میکس ہل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دہشت پسند گروپ داعش برطانیہ میں معصوم شہریوں کو بلا امتیاز نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

ایک معروف برطانوی اخبار کے ساتھ اپنے انٹرویو میں دہشت گردی کے حوالے سے برطانوی قوانین کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سنبھالنے والے Max Hill میکس ہِل نے کہا کہ عسکریت پسند شہروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ارادہ رکھتے ہیں اور یہ ایک ایسا بڑا اور مسلسل خطرہ ہے جسے ہم میں سے کسی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

یہ حملے 40 برس قبل آئرش ری پبلکن آرمی کی طرف سے کیے جانے والے حملوں کی طرز کی نوعیت کے ہو سکتے ہیں۔میکس ہل کے مطابق دہشت گردی کے اس منصوبے میں شہری علاقوں میں عام اور معصوم لوگوں کو بلاامتیاز نشانہ بنانے کا خطرہ موجود ہے، بھلے ان کا تعلق کسی بھی رنگ و نسل سے ہو۔

 

مزید خبریں :