پاکستان
27 فروری ، 2017

اسد خان، کونسل آف آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزکے چیئرمین منتخب

اسد خان، کونسل آف آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزکے چیئرمین منتخب

پرائم منسٹر ہاؤس اور سیکریٹیریٹ ڈیزائن کرنے والے پاکستان کے نامور آرکیٹیکٹ اسد آئی اے خان کو پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرز کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

ہفتے کو ہونے والے الیکشن میں اسد خان نے اعجاز قادری کو شکست دی، ملک بھر سے تین ہزار سے زائد آرکیٹیکٹس اور پلانرز الیکشن میں حصہ لینے کے اہل تھے۔

کونسل کا چیئرمین دو سال کی مدت کے لیے منتخب کیا جاتا ہے، اسد خان پاکستان کے پہلے آرکیٹیکٹ ہیں جنہوں نے 30سال تک ملٹی ڈسپلینری سول انجینئرنگ آرگنائزیشن میں خدمات انجام دیں۔

 

مزید خبریں :