دنیا
27 فروری ، 2017

یورپی پارلیمنٹ لیبیا میں مہاجرین کے محفوظ مراکز قائم کرنے کی حامی

یورپی پارلیمنٹ لیبیا میں مہاجرین کے محفوظ مراکز قائم کرنے کی حامی

 

یورپی پارلیمان کے نئے سربراہ انتونیو تاجانی لیبیا میں مہاجرین کے محفوظ مراکز قائم کیے جانے کی حمایت کی ہے۔انتونیو تاجانی کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے یورپی یونین کو لیبیا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

پیر کے روز جرمن اخبارات میں شائع ہونے والے اپنے ایک بیان میں تاجانی نے کہا کہ ان مراکز میں بنیادی انسانی ضرورتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ جبکہ یورپ پہنچنے کی کوشش سے قبل ہی ان مہاجرین کو ان مراکز میں پہنچا دیا جانا چاہیے اور وہاں ڈاکٹرز تعینات کرکے ادویات اور دیگر ضروری اشیاء بھی بہم پہنچائی جانا چاہئیں۔

واضح رہے کہ لیبیا سے ہزاروں افراد شکستہ کشتیوں کے ذریعے اطالوی جزائر کا رخ کر رہے ہیں، جب کہ گزشتہ برس اس سفر کے دوران ریکارڈ تعداد میں تارکین وطن بحیرہ روم کی موجوں کی نذر ہو گئے تھے۔ یورپی پارلیمان کے نئے سربراہ خود بھی اٹلی سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :