پاکستان
27 فروری ، 2017

وزرات پانی وبجلی نے میری تجویز پرعمل نہیں کیا: صدرممنون

وزرات پانی وبجلی نے میری تجویز پرعمل نہیں کیا: صدرممنون

 

ارشد وحید چوہدری... یہ تو سنا تھا کہ کسی عام آدمی کی کوئی نہیں سنتا لیکن کیا کبھی یہ سنا ہے کہ صدر مملکت کی بھی نہ سنی جائے،یہ شکوہ کسی اور نے نہیں خود صدر مملکت نے کیا ہے۔

شہر ی تو یہ شکوہ کرتےدکھائی دیتےہیں کہ ان کی شنوائی نہیں ہورہی لیکن سربراہ مملکت نے بھی ایسا ہی شکوہ کردیا، کہتےہیں کہ وزارت پانی وبجلی کے حکام کو ڈسکوز یعنی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو تبدیل کرنے کو کہا تھا،مگرکسی نے ایک نہ سنی۔

ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے افسوس ظاہر کیا کہ ان کی تجویز پہ عمل درآمد نہ ہوا ۔

صدر ممنون کی تجویز پر عمل درآمد کیوں نہ ہوا؟ اس کی وجہ بھی انہوں نے خود بتاتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی اکثریت کو کام نہ کرنے اور حرام خوری کی عادت پڑ چکی ہے۔

مزید خبریں :