کھیل
27 فروری ، 2017

ریال میڈرڈ نے ویاریال کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا

ریال میڈرڈ نے ویاریال کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا

لالیگا میں رونالڈو اور میسی کے گولز کی جنگ ریال میڈرڈ نے جیت لی، سنسنی خیز مقابلے کے بعد ریال میڈرڈ نے ویاریال کوتین دو سےجبکہ بارسلونا نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو 2 ایک سے ہرادیا۔

کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم ریال میڈرڈ نے ویاریال کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی، وہ 23 میچز میں 55 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے۔

دوسری طرف بارسلونا نے اپنے 24 ویں میچ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر پوائنٹس کی تعداد 54کر لی، میسی نے ایک گول بنایا اور ان کے گولز کی مجموعی تعداد 20 ہو گئی ۔

 

مزید خبریں :