شہر شہر
27 فروری ، 2017

کراچی رینجرز کی کارروائیاں،10 ملزمان گرفتار

کراچی رینجرز کی کارروائیاں،10 ملزمان گرفتار

 

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرکے دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث 10ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سہراب گوٹھ سے کالعدم سپاہ محمد کے محبوب علی اور کالعدم جماعت الاحرار کے محمد عثمان کو گرفتارکیا گیا۔

ملزم محبوب علی 2013ء میں سہراب گوٹھ میں رینجرز موبائل جبکہ 2012 ء میں پختونوں پرفائرنگ میں ملوث ہے، اس کے علاوہ جرائم کی دیگر سنگین وارداتوں میں بھی سی ٹی ڈی کو مطلوب ہے۔

ملزم محمد عثمان پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ اور جلوسوں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے ۔

لیاری میں کارروائی کے دوران بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ اور گینگ وار کی سہولت کاری میں ملوث ملزم نوشاد کو گرفتار کیا گیا ۔

کیماڑی ٹاؤن کی مچھرکالونی سے 4منشیات فروشوں سبحان، پولیس کانسٹیبل دانش،اظہر علی اور عبید کو گرفتار کیا گیا۔

ناظم آباد اور نیو کراچی سے محمد علی، ذیشان اور محمد عامرکو گرفتارکیا گیا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق 6ملزمان کوپولیس اور 4کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

مزید خبریں :