دنیا
28 فروری ، 2017

سری لنکا میں قیدیوں کی بس پرفائرنگ، سات افراد ہلاک

سری لنکا میں قیدیوں کی بس پرفائرنگ، سات افراد ہلاک

سری لنکا میں قیدیوں کی ایک بس پرفائرنگ کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اس بس میں تیس قیدی سوار تھے اور دوران سفر نا معلوم حملہ آوروں نے راستہ روک کر اس بس کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ اس بس کی حفاظت پر مامور گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی۔

شبہ ہے کہ یہ حملہ ایک جرائم پیشہ گروہ کے ایک رکن کو ہدف بنانے کے لیے کیا گیا تھا، جو اس دوران ہلاک ہو گیا۔ یہ بس ان قیدیوں کو لے کر کولمبو کے جنوب میں واقع ایک عدالت کی طرف جا رہی تھی۔ گزشتہ دنوں کے دوران سری لنکا میں قیدیوں کی کئی بسوں پر حملے ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :