انٹرٹینمنٹ
28 فروری ، 2017

فلم ’’برائٹ‘‘کا پہلاٹریلر جاری

فلم ’’برائٹ‘‘کا پہلاٹریلر جاری

سنسنی خیز واقعات کی منظر کشی کرتی معروف ہالی وڈ اداکار وِ ل اسمتھ کی ہالی ووڈ سائنس فکشن فینٹسی فلم ’’برائٹ‘‘کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایتکارڈیوڈ ایئرکی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سیارے کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں انسان اور پر اسرار مخلوق ایک ساتھ رہتی ہیں تاہم ایک پولیس آفیسر کو خفیہ طور پر ایک مشن مکمل کرنے پر فورس کیا جاتا ہے جس میں اسے ایسے ہتھیاروں کی تلاش کرنی ہوتی ہے جس سے تما م انسانوں اور اس پر اسرار مخلوق کی ہلاکت یقینی ہو جاتی ہے ۔

تاہم یہ پولیس آفیسر اس مشن کو مکمل کرنے سے انکار کرتے ہوئے لوگوں کی حفاظت کی ٹھان لیتا ہے ۔

میکس لینڈیس اور ڈیوڈ ائیر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اداکار وِل اسمتھ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جوئیل اجرٹن،لوسی فرے، نومی ریپیس، ہیپی اینڈریسن اورکنیتھ کوئی سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

نوے ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یہ سنسنی خیز سائنس فکشن فینٹسی فلم ریجینسی انٹر پراسز کے تحت رواں سال ریلیز کر دی جائیگی تاہم حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

 

 

مزید خبریں :