کھیل
28 فروری ، 2017

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ، پہلا پلے آف آج ہوگا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ، پہلا پلے آف آج ہوگا

 

 

پاکستان سپر لیگ ٹو تیسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔پی ایس ایل کا پہلا پلے آف آج کھیلا جائے گا ، شارجہ میں پہلا ٹاکرا پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ہوگا۔پہلے پلے آف کا فاتح فائنل میں اینٹری دے گا جو ہارا اسے ایک چانس اور ملے گا۔

پی ایس ایل کے دونوں سیزنز میں پشاور اور کوئٹہ کا سامنا 5 بار ہوا۔ 2بار فتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2بار کامیابی پشاور زلمی کے نصیب میں آئی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا ۔

پہلے سیزن میں اسی گراؤنڈ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو ہرایا تھا اور اس جیت میں شاہد آفرید ی کا بہت اہم کردار تھا ۔ انہوں نے بولنگ کا جادو جگاتے ہوئے 7 رنز دے کر 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی ۔

سرفراز الیون کو صرف 129 رنز تک محدود کرکے اپنی ٹیم کو جیت کےلیےآسان ہدف دلوایا تھا۔

مزید خبریں :