کھیل
28 فروری ، 2017

پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانااچھافیصلہ ہے،ایلن وکنز

پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانااچھافیصلہ ہے،ایلن وکنز

 

انگلش کمنٹیٹر ایلن وکنز کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانا اچھا فیصلہ ہے ۔انہوں نے پاکستانیوں کو پی ایس ایل کی مبارکباد بھی دی۔

جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایلن وکنز کا کہنا تھا کہ سب کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کی اپنی سرزمین پر ہو۔ اس سال بہت سے نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ان پر صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی نظر ہے۔

انہوں نے اپنی محدود اردو میں ،جو انہوں نے سیکھنی شروع کی ہے،پاکستانیوں کو پی ایس ایل کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ یہ پاکستان سپر لیگ کا صرف دوسرا سال ہے اور اس ایونٹ نے پاکستان کے ٹیلی وژن پر کرکٹ کے ریکارڈ شائقین جمع کیے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ایک مثبت قدم ہوگا اور درست سمت میں ہوگا۔ سب ہی چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آئے اور پاکستانی کرکٹرز کا ان کے وطن میں ہوم گراؤنڈ ہو ۔ کیوں کہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں 2010 سے کرکٹ کھیل رہا ہے ۔

ایلن وکنز نے کہا کہ اس سال ابھرتے ہوئے کھلاڑی ایونٹ کے دوران حقیقت میں اوپر آئے ہیں۔ شاداب خان، حسن علی، محمد اصغر اور حسین طلعت ، ان کھلاڑیوں کو اٹھارہ، انیس، بیس، اکیس اور بائیس سال کی حد میں رکھیں، اس عمر میں یہ کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا اُنہیں دیکھ رہی ہے۔

 

مزید خبریں :