پاکستان
28 فروری ، 2017

رینجرز نےکراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

رینجرز نےکراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ایم کیو ایم لندن کے دفتر میں چھپایا گیا اسلحہ رینجرز نےبرآمد کرلیا۔رینجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ پکڑا گیا اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رینجرز کو لیاقت آباد نمبر چار میں واقع ایم کیو ایم یونٹ آفس 164 میں اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔

برآمد کیے گئے اسلحہ میں 3 ٹرپل ٹو رائفل ، 3 ایس ایم جیز ، 1 جی تھری ، 8 پستول اور ایس ایم جیز کے 1800 راؤنڈز شامل ہیں۔ رینجرز کا دعویٰ ہے کہ یہ اسلحہ شہر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا۔

چھپایا گیا اسلحہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر کا ہے۔

 

 

مزید خبریں :