دلچسپ و عجیب
28 فروری ، 2017

امریکی کمپنی کاسیاحوں کوچاندکےگرد چکر لگوانے کا منصوبہ

امریکی کمپنی کاسیاحوں کوچاندکےگرد چکر لگوانے کا منصوبہ

 

امریکی نجی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس نے سیاحوں کو چاند کے گرد چکر لگوانے کا منصوبہ بنایا ہے اور اعلان کیا ہے کہ دو افراد نے چاند کے گرد چکر لگوانے کے لیے اسے رقم بھی ادا کردی ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے سیاحوں کی شناخت اوراخراجات کی تفصیلات نہیں بتائی ۔

چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ان افراد کی جسمانی تربیت اور جانچ اس سال کے آخر میں شروع کر دی جائے گی۔اس سفر میں سیاح چاند کے گرد چکر کاٹیں گے اس کی سطح کے قریب جائیں گے تاہم وہ چاند پر نہیں اتریں گے ۔

امریکا نے 1970 کے بعد سے چاند پر اپنے خلا باز نہیں بھیجے۔یہ خلائی سیاح اسپیس شپ کےذریعےچاندکاچکرلگائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ناساکےخلابازوں کےلیےاسپیس شپ کی تیاری کاکام جاری ہے ۔

 

 

 

مزید خبریں :