شہر شہر
28 فروری ، 2017

فیصل آباد:دو گروہوں میں تصادم، مقدمہ38 افراد کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد:دو گروہوں میں تصادم، مقدمہ38 افراد کیخلاف مقدمہ

 

فیصل آباد میں کاروباری تنازع پر دو گروہوں میں تصادم اور فائرنگ کے واقعہ پر 38 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ایم پی اےجعفرعلی ہوچہ،چیرمین میونسپل کمیٹی چودھری سعیدسمیت13 افرادنامزد ہیں۔

فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں گزشتہ روز کاروباری لین دین اورزمین کے تنازع پر دو گروہوں میں تصادم اور فائرنگ سے بچے سمیت 12افراد کے زخمی ہوگئے تھے، واقعے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 38افراد کے خلاف درج کرلیاگیا ہے ۔

فیصل آباد کا علاقہ تاندلیاں والا میں رہائشی کالونی کے دوشراکت داروں میں حصہ داری کے تنازع پر دونوں گروپ کے افراد آپس میں گتھم گتھاہوگئے۔اس دوران فائرنگ سے ایک بچے سمیت 12 افرادزخمی ہوئے۔

مسلح تصادم کا مقدمہ 38 افراد کیخلاف تھاناسٹی تاندلیانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ7سمیت دیگردفعات کےتحت درج کرلیاگیا ہے ۔مقدمہ میں ایم پی اےجعفرعلی ہوچہ،چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری سعید سمیت13 افراد نامزدکیاگیا ہے ۔

پولیس نےفائرنگ کےالزام میں 2 ملزمان کوحراست میں لےرکھاہے۔گزشتہ روز تاندلیانوالہ میں تصادم کے باعث دکانیں بند رہیں ،سڑکیں بلاک اورجگہ جگہ ٹائر جلتے رہے۔

 

مزید خبریں :