دلچسپ و عجیب
28 فروری ، 2017

ریموٹ کنٹرول کھلونا ٹرک کی انٹرنیٹ پردھوم

ریموٹ کنٹرول کھلونا ٹرک کی انٹرنیٹ پردھوم

 

کھلونا وہ جو کھیل کے وقت دل بہلائےاور بھوک میں بھی ساتھ نہ چھوڑے،جی ہاں ایسا ممکن ہے کیونکہ ہانگ کانگ میں ریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلنے والا ایک ایسا کھلونا ٹرک تیار کیا گیا ہے جو نہ صرف کھیل کے وقت کام آئے گا بلکہ بھوک میں بھی ساتھ نبھائے گا۔انٹرنیٹ پر چالیس لاکھ سے زائد ویوز کے ساتھ اس کھلونے کی خوب دھوم مچی ہے۔

کھلونے کی صورت میں یہ ریموٹ کنٹرول ٹرک دراصل ایک کیک ہے جو بچوں کی دلچسپی اور نفسیات کو دیکھ کر بنایا گیا ہے۔ سامان ڈھونے کی جگہ بسکٹ کا چورا جبکہ کیک کے لئےاسفنچ اور کریم کا استعمال کیا گیا ہے۔

جگمگاتی لائٹس اور ہارن کے ساتھ یہ کھلونا ٹرک، حقیقت سے اس قدر قریب ہے کہ پہلی نظر میں دیکھنے والے کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا کہ یہ کیک بھی ہو سکتا ہے۔

 

مزید خبریں :