انٹرٹینمنٹ
28 فروری ، 2017

امیتابھ بچن کی کینسر میں مبتلا بچوں کے لئے ریمپ پر واک

امیتابھ بچن کی کینسر میں مبتلا بچوں کے لئے ریمپ پر واک

 

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے کینسر کے عارضے میں مبتلا بچوں کے علاج و معالجے کی چیرٹی کے لئے ریمپ پر واک کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واک کرتے ہوئےامیتابھ بچن نے فیشن ڈیزائنر ابو جانی اور سندیپ کھوسلا کا فلورل ڈیزائن کا بلیک سوٹ پہن رکھا تھا ۔

اس موقع پر عالیہ بھٹ اور ورون دھون بھی دلکش لباس پہنے ریمپ پر جلوے بکھیرتے نظر آئے اور اپنے نئے ریلیز کئے گئے گانے ‘‘ٹما ٹما’’پر ڈانس بھی کیا ۔

اس حوالے سے امیتابھ نے کہا کہ ہم یہاں کینسر کے عارضے میں مبتلا نوجوان بچوں کے علاج معالجے کے لئے عطیات کے لئے اکھٹے ہوئے ہیں ،آپ کے عطیات کینسر میں مبتلا بچوں کو مکمل اور صحت مند زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں ۔

واضح رہے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن رام گوپال ورما کی فلم’’ سرکار ‘‘3میں نظر آئیں گے جس میں ان کے ساتھ جیکی شروف ،یامی گوتم اور منوج باجپائی شامل ہیں ۔

 

مزید خبریں :