شہر شہر
28 فروری ، 2017

پشاور: پہلے چڑیا گھر کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر

پشاور: پہلے چڑیا گھر کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر

قدیم شہر پشاور میں کوئی چڑیا گھر نہیں ،شہر کے پہلے چڑیا گھر کی تعمیر غیر معمولی تاخیر کا شکار ہے۔ ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرگیا لیکن پشاورکےپہلے چڑیا گھرکی تعمیر کاکام مکمل نہ ہوسکا۔ گذشتہ سال فروری میں افتتاحکے وقت وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے 8 ماہ میں چڑیا گھر کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔

یوں تو خیبرپختونخواہ میں بہت سارے منصوبے ایسے ہوں گےجن کا اعلان توہوالیکن وہ بنے نہیں۔ ان میں ایک ایسا بھی منصوبہ ہے جس نے بڑوں کی بجائے بچوں کا دل توڑ دیاہے۔

فوکل پرسن پشاورمیگا پروجیکٹس ،ایم پی اے شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 29 ایکڑ رقبےپر بننے والے چڑیا گھرکی چاردیواری مکمل ہوچکی ہے تاہم پنجروں کی تنصیب اوربعض تعمیراتی کام ابھی باقی ہیں۔ ابتدائی طور پر پانچ کروڑ کے فنڈز دیئےگئے۔ جس کے بعد مزید حکومتی فنڈز نہ ملے۔

چڑیاگھرکےسپروائزر،محمد فتح کا بھی یہی کہنا ہے کہ فنڈز کامسئلہ ہے ،تیرا کروڑ لگاچکے ہیں پانچ کروڑ ملاہے۔

بچوں کو خوش کرنے کےلئےاس زیرتعمیر چڑیاگھرمیں صرف چند پرندے لائے گئے۔ بچوں نے چڑیاگھرمکمل ہونے کاانتظار کرتے کرتےاسے کھیل کا میدان بنادیا۔

یہ چڑیاگھر نہ صرف پشاوربلکہ خیبرپختونخواہ میں اپنی نوعیت کا پہلا چڑیاگھر ہوگا جس کی جلد تعمیر کے خواہشمند نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی ہیں۔

 

مزید خبریں :