انٹرٹینمنٹ
28 فروری ، 2017

دپیکا اور کترینہ پہلی بار ایک ساتھ سلور اسکرین پر آنے کو تیار

دپیکا اور کترینہ پہلی بار ایک ساتھ سلور اسکرین پر آنے کو تیار

بالی ووڈ کی حسینائیں دپیکا پڈوکون اور کترینہ پہلی بار ایک ساتھ سلور اسکرین پر جلوے بکھیر نے کو تیار ہیں۔آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکارہ کی کاسٹ کے لیے کئی اداکاراؤں کا نام لیا جارہا تھا جبکہ فلم میں کترینہ کیف کی جگہ دپیکا کو لینے کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن اب فلم کے ہدایتکار نے حیران کن فیصلہ کرلیا ہے۔

اس فلم میں شاہ رخ خان ایک بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی شوٹنگ رواں سال جلد ہی شروع کی جائے گی۔

 

مزید خبریں :