دنیا
28 فروری ، 2017

بھارتی فوجی جوان تیج بہادر کا مودی کو چیلنج

بھارتی فوجی جوان تیج بہادر کا مودی کو چیلنج

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے جوان تیج بہادر کا غصہ کم نہ ہوا، ہلدی ملی دال، جلے ہوئے پراٹھوں کی دُہائیاں دینے پر کارروائی نہ ہوئی تو انہوں نے اپنے وزیراعظم نریندر مودی کو ہی چیلنج دے دیا۔

تیج بہادر نے اپنی نئی ویڈیو میں نریندر مودی سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ کرپشن ختم کرنے کے دعوے کرتے ہیں، جب فوج میں بدعنوانی کا معاملہ اٹھایا تو اس پر ایکشن کیوں نہیں لیا؟

انہوں نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ ایکشن لینا تو دور کی بات اُلٹا ان کو ہی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ان کے خاندان کو ذہنی اذیت سے دوچار کیا جارہا ہے، کیا یہی انصاف ہے؟

 

مزید خبریں :