دنیا
28 فروری ، 2017

امن پسند بھارتی طالبہ کو بی جے پی کے غنڈوں کی دھمکیاں

امن پسند بھارتی طالبہ کو بی جے پی کے غنڈوں کی دھمکیاں

پاکستان سے امن کی بات کرنے والی بھارتی طالبہ کو دھمکیاں دینا بی جے پی کے اسٹوڈنٹ ونگ کو بھاری پڑ گیا۔ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینے پر دہلی میں ہزاروں طلبہ نے اے پی وی بی کے خلاف مارچ کیا۔

نئی دہلی پولیس نے زیادتی کی دھمکی دینے والے کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ،بی جے پی کی طلبہ تنظیم کی غنڈہ گردی کیخلاف طلبہ کا احتجاج تحریک کی شکل اختیار کرنے لگا۔ اے بی وی پی نے کارگل جنگ میں ہلاک فوجی کی بیٹی گُر مہر کور کو پاکستان سے امن کی بات کرنے پر جنسی زیادتی کی دھمکی دی تھی۔

نئی دہلی کی طالبہ گُرمہر کو پاکستان سے امن کی وڈیو جاری کرنے کے بعد سے اے بی وی پی کے غنڈوں کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔ اس وڈیو میں گُرمہر کور نے پیغام دیا تھا کہ اس کےوالد کو پاکستان نے نہیں بلکہ جنگ نے ہلاک کیا۔مگر بی جے پی کے اسٹوڈنٹ ونگ کی جانب سے جنسی زیادتی کی دھمکی دینے کے بعد گر مہر کور نے ایک اور مہم شروع کردی ہے۔

جو پہلے مہم سے زیادہ مقبولیت اور حمایت حاصل کر رہی ہے۔ اور وہ مہم یہ ہےکہ وہ اسٹوڈنٹ ہونے کے باوجود اے بی وی پی سے خوفزدہ نہیں۔ طالبہ کی دوسری مہم زیادہ مقبول ہونے کےبعد بھارت کے جونیئر وزیر کرن رجی جو بھی اس بحث میں کود پڑے ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ کوئی طالبہ کے ذہن کو آلودہ کر رہا ہے۔

گُرمہر کور نے بی جے پی کے اسٹوڈنٹ ونگ کی غنڈہ گردی کے پیش نظر آج کے مارچ میں حصہ نہیں لیا ہے۔ مگر طلبا ء کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے انتہا پسندوں کو کرار ا جواب دے دیا ہے۔ 

 

مزید خبریں :