کاروبار
28 فروری ، 2017

بجلی 3روپے 23 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری

بجلی 3روپے 23 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری

نیپرا نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 3 روپے 23 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی، صارفین کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

نیپرا نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 3روپے 23پیسے سستی کر نے کی منظوری دے دی، جس سے صارفین کو 20ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے 11سال پرانے 9ارب 79کروڑ روپے کے بقایا جات صارفین کو منتقل کرنے کی تجویز مسترد کر دی ۔

نیپرا نے اسلام آباد میں سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی جس میں جنوری فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 62پیسے سستی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

نیپرا نے سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے درخواست میں شامل 11سال پرانے 9ارب 79کروڑ روپے کے بقایا جات مسترد کر دیئے اور فی یونٹ بجلی 1روپے 62پیسے کی بجائے 3روپے 23پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

 

مزید خبریں :